اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ٓآئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی کر دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی کر دی۔

حکومت نے بھی آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگلے 3 سال میں 71 ارب 88 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال یا سست روی کی صورت میں حکومت کو مہنگے مقامی قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

رواں مالی سال 24 ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ درکار ہے، کراچی،2025 میں 22 ارب 24 کروڑ ڈالر، 2026 میں بھی 24 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے،سکوک بانڈز کے اجرا اور زرمبادلہ ذخائرمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال کی صورت میں پاکستان کو دوست ملکوں سے قرضوں کے رول اوور کی ضرورت ہوگی۔عالمی سطح پر مہنگائی، سخت شرائط اور تنازعات کے نتیجے میں ایکس چینج ریٹ پر دباﺅ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button