اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک کردیا اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان لانس حوالدار عباس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے قریبی تھانے اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 14 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور بارودی مواد بھی موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے لانس حوالدار عباس جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید لانس حوالدار نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button