اہم خبریںتازہ تریندنیا

ریاض میں حملے کی کوشش کے دوران سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت متأثر

جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز ریاض میں سعودی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت پر حملے کی کوشش کے نتیجے میں اسے معمولی نقصان پہنچا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی زخمی ہوا۔

وزارت کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں عمارت پر ملبہ گرا جس سے اسے محدود نقصان پہنچا۔

وزارت نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کی اور ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی روک کر ناکارہ بنانے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔

اتوار کے روز سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کیا کہ ریاض اور جنوبی علاقوں کے اوپر دو کروز میزائل مار گرائے گئے۔ قبل ازیں یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو بھی ناکارہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جو ریاض اور مملکت کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تھے۔

سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے اتوار کے روز ریاض میں ابتدائی انتباہی نظام بھی فعال کر دیا جو صورتِ حال معمول پر آنے کے بعد ختم کر دیا گیا۔

سعودی اتحاد نے حالیہ دنوں میں متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔ان میں ہفتے کے روز ریاض کے علاقے کو نشانہ بنانے والا ایک کروز میزائل اور جمعے کے روز نجران کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button