اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

92 نیوزکے پروگرام مقابل کی میزبان ربیعہ احسن گھر پر قتل

راولپنڈی(اے ون نیوز)راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد گھر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اینکر پرسن (صحافی) ربیعہ حسن جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر پرسن نیوز چینل (92 نیوز) میں کام کرتی تھی،راولپنڈی مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا۔

مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں، تفتیش کررہے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہاینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، اینکر پرسن ربیعہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی.

اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے ایک گولی لگی،ربیعہ احسن کے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے.

سی پی او راولپنڈی کے مطابق مقتولہ اینکر پرسن کے شوہر احسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قتل کے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، ایف آئی آر درج کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button