ظفروال( اے ون نیوز)9مئی کے ذمہ داروں کو ووٹ دینا غداری ہو گی ،
، تفصیلات کے مطابق (ن)لیگ کے جنرل سیکرٹری اور نارووال سے امیدوار قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فتنہ پارٹی ہے جسے بیرونی طاقتوں نے کھڑا کیا 9مئی کے ذمہ داروں کو ووٹ دینا اس ملک کے ساتھ غداری ہو گی نواحی گاﺅں نگوال اور پی پی 54کے گاﺅں بھٹیاں میں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی کو بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا کیا کوئی اولاد اپنے باپ کا گھر جلاتی ہے بانی پی ٹی آئی کے پیروکاروں نے جناح ہاﺅس جلایا کیا جناح ہاﺅس جلانے والے پاکستانی کہلانے کے قابل ہیں انہوں نے کہا کہ فوجی چھاﺅنیوں پر حملے کرنے والے سیاسی کارکن نہیں دہشت گرد ہوتے ہیں پی ٹی آئی فالوورز چھاﺅنیوں پر حملے کر کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا جو لوگ فوج کے شہداءکی یادگاروں اور مجسمے توڑ دیں ۔
شہیدوں کی بے حرمتی کریں کیا وہ لوگ ووٹ کے حقدار ہیں احسن اقبال نے کہا جو جماعت قائد اعظم کی یاد گار کی توہین کرے اس سے یہ توقع کی جا سکتی ہے یہ ملک کا بھلا کرے گی انہوں نے کہا جو فوج ہمارے دفاع کیلئے کھڑی ہے سردی کے موسم میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے کوئی پاکستانی سوچ سکتا ہے کہ وہ فوج کی چھاﺅنیوں پر حملہ کرے امریکہ میں جن لوگوں نے اسمبلی پر حملہ کیا تھا ان کو 1818سال قید کی سزاسنائی گئی اور کہا کہ ان کو معافی نہیں ملے گی اگر پاکستانی عوام ان مجرموں کو معاف کریں اور ووٹ دیں تو پھر ہم اپنے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں ۔