سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید کی سزا سنا دی گئی ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا فیصلہ سنا دیا، جج ابوالحسنات نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید کی سزا سنا دی ۔