اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشتگردوں کا تھانے کو چاروں طرف سے گھیر کر حملہ،10پولیس اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان (اے ون نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میںدہشتگردوں نے تھانے کو چاروں طرف سے گھیر کر حملہ کر دیا10پولیس اہلکار شہیدہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔
حملے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔