اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ تحریر کرنے پر مقدمہ درج

گگومنڈی(اے ون نیوز)سوشل میڈیا پر مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ تحریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم پر گگو منڈی ضلع وہاڑی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا وٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا ہوا تھا ،ملزم کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ۔

ملزم اختر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تصاویر کیساتھ نازیبا الفاظ استعمال کیے ، پولیس کے مطابق امن و عامہ میں خلل اور انتشار پھیلانے کی دفعات کے تحت ملزم اختر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button