اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملے کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر

 گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں حملے کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں 8 دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، بروقت کارروائی کے سبب تمام 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز قبضے میں لے لیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار دہشت گردوں سے فائرنگ تبادلے کے دوران شہید ہو گئے، 35 سالہ سپاہی بہار خان کا تعلق ڈی جی خان اور 28 سالہ سپاہی عمران علی کا تعلق خیر پور سے ہے۔ فورسز بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button