اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سرگودھا : پتنگ بازی کا خونی کھیل کمسن اکلوتے بچے کی جان لے گیا

 پنجاب میں پتنگ بازی نہ رک سکی، خونی کھیل ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیا۔

جھال چکیاں کے علاقے تقی پارک میں ماں باپ کا اکلوتا کمسن بچہ پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ لوہے کا پائپ اٹھا کر کٹی ہوئی پتنگ لوٹ رہا تھا کہ پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا،پائپ ٹکراتے ہی بچے کو زوردار کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،کمسن بچے کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔
واضح رہے گزشتہ روز فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے 22 سالہ آصف جاں بحق ہوگیا تھا ، آصف کی عید سے چار روز بعد شادی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button