اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سیالکوٹ میں بھی نوجوان دھاتی ڈور کا شکار

سیالکوٹ(اے ون نیوز)سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان جنرل بس اسٹینڈ سے کچہری کی طرف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو زخمی حالت میں سردار بیگم اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے، قاتل کھیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل فیصل ا?باد میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد بھی پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

فیصل ا?باد میں ہی گلے پر ڈور پھر نے سے موٹرسائیکل سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button