اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

22 سالہ ماریہ کے سفاکانہ قتل پر بھائی اور باپ گرفتار،ویڈیو بنانے والے ملزم کیلئے چھاپے

22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 477 میں لڑکی کے قتل کے واقعے پرمرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او عبادت نثار نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کے وقت کمرے میں مقتولہ کی بھابی بھی موجودتھی جبکہ ملزم فیصل نے بہن کو قتل کرنے کے بعد باپ سے پانی بھی مانگا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈی این اے اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔


یاد رہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ، بائیس سالہ ماریہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگے بھائی نے گھروالوں کے سامنے بہن کومنہ پر تکیہ رکھا ، قتل کے وقت کمرے میں باپ اوربھابی سمیت دیگرموجود تھے ، کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا کیوں کہ یہ سب شریک جرم تھے۔قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رکا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button