اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ کمیونیکیشن نیٹ ورک اچانک بند

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی انٹیلی جنس ادارے ’نیشنل سیکیورٹی ایجنسی‘ (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے انتہائی خفیہ نیٹ ورک کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس معاملے سے واقف پانچ باخبر افراد نے تصدیق کی ہے کہ این ایس اے کے اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، فوری طور پر اس تعطل کی وسعت یا دورانیے کا تعین نہیں ہو سکا جب کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے بھی اس مبینہ بندش پر فوری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

امریکی خفیہ ادارے کے نیٹ ورک میں یہ خرابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں تکنیکی مسائل کے ایک سلسلے پر پہلے ہی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں اچانک مائیکروسافٹ کی سروسز متاثر ہوئی تھیں۔ جمعرات کے روز دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل کے سے تقریباً 24 گھنٹے تک لاکھوں صارفین اور دفاتر متاثر ہوئے تھے۔

مائیکروسافٹ کی بندش کے اگلے ہی روز جمعے کی شام امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث ملک بھر میں تقریباً چار سے پانچ گھنٹے کے لیے تمام پروازیں روک دی گئی تھیں، جس سے 14 سے 15 ہزار پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق بظاہر ان دونوں واقعات اور این ایس اے کے نیٹ ورک کی حالیہ بندش کے درمیان کسی سائبر حملے یا باہمی تعلق کے شواہد نہیں ملے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دونوں واقعات کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے مسائل واقع ہوتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button