دمشق(اے ون نیوز)شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل نے حملہ کر دیا جس سے ایران کے سینئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہونےوالوں میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں، اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ۔
اسرائیلی حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی،ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی جاں بحق ہوگئے ہیں،اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔