اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے اراکین کی تفصیلات جاری، سنی اتحادکونسل کے ارکان آزاد قرار

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کو  آزاد ارکان قرار دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان اسمبلی کو  آزاد  ڈیکلیئرکیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے صرف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عمر ایوب خان کا نام دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایوان میں حکومتی اتحاد کے ممبران کی تعداد 226 ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 122 ارکان اسمبلی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 70 اور  ایم کیو ایم کے 22 ارکان اسمبلی ہیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 5 ارکان اسمبلی ہیں۔قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے 11 ارکان اسمبلی ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور  نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔

قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم ، بی این پی اور پی کے میپ کا بھی ایک ایک رکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button