فیصل آباد(اے ون نیوز)سنگدل شخص کی خون کی ہولی،اپنا گھر اجاڑ کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کاظم نے2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم کاظم نے خود کو بھی گولی مار لی، مرنے والی خواتین میں امبرین اور فضا جبکہ بچوں میں یمنہ، عروج، روما اور موسیٰ شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری جاثے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،حتمی معلومات مکمل تحقیقات کے بعد ہی فراہم کی جاسکتی ہیں۔