اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (اے ون نیوز )سابق وزیراعظم پاکستان عمرا ن خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا 31 جنوری کا چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا۔

یاد رہے بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کررکھی تھی، عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نہ کرنے کی موقف اختیار تھا۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کے مقدمات میں قید اورجرمانے کی سزا بھگت رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button