اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوبت خواجہ سراؤں تک آگئی ہے تو صلح کرلینی چاہیے: رانا ثناء اللہ

 وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے،نوبت اگر خواجہ سراؤں تک آگئی ہے تو انہیں صلح کرلینی چاہیے۔  رؤف حسن پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، رؤف حسن اپنا تحریری بیان دیدیں تو وہی ایف آئی آر کا درجہ اختیار کرجائے گا، خواجہ سرا ءبہت پرامن کمیونٹی ہے ہمیشہ انہیں ہی مارا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کا حل سیاسی قوتوں نے بیٹھ کر نکالنا ہے، یہ لڑائی کہیں اور لڑی جائے گی تو سیاست مزید زوال پذیر ہوگی، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں ہر چیز کو بلڈوز کرکے قابض ہوجائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، سیاسی قوتیں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم نہیں کریں گی تو سب ہی کا وجود ختم ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خواجہ سرا ءاصلی نہیں ہیں تو بتائیں کون ہیں، پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے ان کیلئے معلوم کرنا مشکل نہیں کہ خواجہ سرا ءکون تھے،بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو سیاستدانوں کو اس پر سوچنا چاہیے،تحریک انصاف نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے۔عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کیخلاف تقاریر ہورہی ہیں، یہ مسئلے لوگوں کو کٹہرے میں کھڑے کر کے حل نہیں ہوں گے، چیف جسٹس آف پاکستان، صدر مملکت اور وزیراعظم کے علاوہ بھی کسی کو بھی ساتھ بٹھانا ہے تو بیٹھ کر بات ہونی چاہیے، آج تک جو کیمرے لگ گئے وہ لگ گئے آج سے طے ہوجائے آئندہ نہیں لگیں گے۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میڈیا جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس اور پارلیمنٹ کی تقاریر کو آن ایئر نہ کرے تو معاملات ٹھیک ہیں، پیکا قانون میں مزید ترامیم کر کے اسے مؤثر بنانا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر مادر پدرآزادی ہے کوئی بندہ محفوظ نہیں ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن ریگولیٹ ہونے چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button