اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کا پتہ لگا لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پاکستان میں ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کا پتہ لگالیا۔

 پاکستان میں ویت نام کے سفیر کی بیوی لاپتہ ہوگئی تھیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ویت نامی سفیر کی لاپتہ بیوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

پولیس نے ویت نام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کیلئے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

تاہم اب اسلام آباد پولیس نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کاپتہ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں موجود تھیں جنہیں ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button