اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔عمر ایوب نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کےعہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کردیا۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔عمر ایوب نے مزید لکھا ہے کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکرگزار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button