لاہور ( اے ون نیوز) لاہور ہائیکورٹ میںپہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد ایک اور تاریخ رقم ہو گئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو رجسٹرار تعینات کر دیا ۔
نومنتخب چیف جسٹس عالیہ نیلم نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالرشید عابد کو تبدیل کر کے عبہر گل خان کو رجسٹرار تعینات کردیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔