اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے صنم جاوید کو بنا مقدمہ درج کئے گرفتار کیا،مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے وفاقی پولیس تذبذب کا شکار ہے۔
افسران نے سر جوڑ لئے ہیں کہ کس نوعیت کا مقدمہ درج کیا جائے، صنم جاوید کو نیب کے حوالے کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے،نیب کے کس کیس میں گرفتاری ڈالی جائے۔