اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گا،جی ایچ کیو کے سامنے کارکنوں کو احتجاج کی کال دی تھی،عمران خان

راولپنڈی(اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گا، گرفتاری سے قبل کارکنوں کو جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں اپنے ممبران پارلیمنٹ کو بھوک ہڑتال کرنے کا کہوں گا، نو مئی کے مقدمات میں بھی میرے خلاف وعدہ معاف گواہ تیار کئے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے، بانی ا?ئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں، بنوں واقعہ پر جوڈیشل کمیشن قائم کر کے حقائق کا تعین کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے بہت برے حالات ہیں، میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button