اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ ، تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم

اسلام آباد ( اے ون نیوز )سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے ملک میں افراتفری اور بے نظمی پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر کاو¿نٹر ٹیرر ازم ونگ ایف آئی اے، ڈی آئی جی انسویسٹی گیشن اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی کے ممبران ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button