اہم خبریںتازہ تریندنیا

کیااسماعیل ہنیہ کی شہادت میں امریکی انٹیلی جنس کی مدد شامل تھی،؟ الجزیرہ کا بڑا انکشاف

دوحہ (اے ون نیوز) قطر کے معروف نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں امریکی انٹیلی جنس کی مدد شامل تھی۔

الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے رپورٹ میں مزید کہا کہ مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے اہم کردار ادا کیا ہوگا جنھیں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسماعیل ہنیہ کی موت میں کسی بھی صورت میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے جب کہ اسرائیل نے اس معاملے پر حیران کن طور پر تاحال طویل چپ سادھی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button