اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

ریکارڈ توڑطوفانی بارش نے لاہور ڈبو دیا،نظام زندگی درہم برہم

لاہور(اے ون نیوز)ریکارڈ توڑطوفانی بارش نے صوبائی دارالحکومت لاہور ڈبو دیا،نظام زندگی درہم برہم،سڑکیں زیر آب،کئی علاقوں میں بجلی غائب۔

اے ون ٹی وی کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے،لاہور میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاو¿ن، فیصل ٹاو¿ن ، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔

لاہور میں سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 319 جبکہ لکشمی چوک میں 242 ، اپرمال میں 218، مغلپورہ میں 222، تاجپورہ میں 260، نشترٹاو¿ن میں 312، چوک ناخدا میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی،شدید بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت کئی مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، گلیات، مری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، بارش کے باعث لیسکو کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،ذرائع کے مطابق لیسکو فرسٹ سرکل میں 65، سیکنڈ سرکل میں 93 فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، تھرڈ سرکل میں 56 جبکہ فورتھ سرکل میں 5 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچویں سرکل میں 111 جبکہ چھٹے سرکل میں 18 فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، ساتویں سرکل میں 55 جبکہ آٹھویں سرکل میں2 اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑن میں 6 فیڈرز نے کام چھوڑ دیا،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ،بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ سٹاف کی جانب سے بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button