اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو سیٹیاں سنائی دینے لگیں، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کا جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی (اے ون نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے، جس کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا، سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button