کہوٹہ (اے ون نیوز) ٹریفک کا المناک حادثہ،راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مثاترہ بس راولپنڈی سے راولاکوٹ جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گراری پل کے مقام پر حادثہ پیش ا?یا، حادثے میں 25 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 30 کے قریب مسافر سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر د±کھ کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔آصف زرداری نے کہا کہ د±کھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، انہوں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔