اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی لگا دی

لاہور (اے ون نیوز) حج2025ءسعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی لگا دی۔

وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے سعودی وزارت صحت کی طرف سے حجاج کرام کے لئے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے گردے ، کینسر، جگر، دماغ اور پھیپڑوں کے مریض حج پر آنے سے گریز کریں، حاملہ خواتین بھی حج کےلئے درخواست نہ دیں۔

سعودی وزارت الحج نے سنجیدہ امراض کے حامل مرد خواتین کو حج 2025ءکےلئے درخواستیں نہ دینے کی ہدایت کی ہے سعودی حکومت کی طرف سے آنے والی ہدایات کو حج پالیسی2025ءکے نکات میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی نے اس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button