اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

طیفی بٹ کے بہنوئی کوقتل کرنے والے شوٹر سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

لاہور (اے ون نیوز)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی شناخت اظہر بٹ کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور وہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

اے ون ٹی وی کا پولیس ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ اظہر بٹ اور اسکے ایک ساتھی کو علاقہ غیر سے گرفتارکرلیا گیا جبکہ فرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ، اظہر بٹ اور اسکے ساتھی نے مبینہ طور پر سپاری دینے کا نام بھی پولیس کو بتا دیا ہے۔

شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا جس کے بعد شوٹر اظہر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا اور پھر وہ بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کیلئےانار کلی بازار میں ایک گارمنٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔

شوٹر اظہر اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا، ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button