اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

راستوں کی بندش سے مسافر پریشان، موٹر ویز کی بندش سے ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں

لاہور(اے ون نیوز)تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے حکومتی ناکہ بندیوں سے شہری پریشان ہیں، موٹر ویز بند ہونے سے متعدد جگہوں پر ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔

موٹرویز بند ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں کو سفر کرنے والے شہری پریشان ہیں، مریضوں اور میتوں کو لے جانے والی ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔

چناب ٹول پلازہ پر میت لے جانے والی ایمبولینس کو راستہ نہ ملا، ایمبولینس ڈرائیور اور لواحقین کی منت و سماجت کے بعد پولیس نے ایمبولینس کو جانے کی اجازت دی۔

ٹیکسلامیں جی ٹی روڈ کی بندش سے آکسیجن لگے نومولود کو لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button