اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا53واں یومِ شہادت

اسلام آباد(اے ون نیوز)میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا53واں یومِ شہادت.

میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے.میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا ، میجر شبیر شریف کوپاسنگ آؤٹ پریڈ میں ”اعزازی شمشیر” سے نوازا گیا.

میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنھیں دو بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر اور ستارہ جرات عطاء کئے گئے.6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا .اس دوان43بھارتی فوجیوں کو ہلاک ،38کو جنگی قیدی اور4ٹینک تباہ کیے .

میجر شبیر شریف بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو ئے .آپ کی اس بے مثال جرات اور بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button