اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے سے زائد ملاقات کی اندرونی کہانی

راولپنڈی(اے ون نیوز)اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے سے زائد ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،‏سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی عمران خان اور بشری بی بی سے طویل ملاقات

اے ون ٹی وی کے ذرائع ‏کے مطابق نئے صوبوں کی بحث میں عمران خان کی رائے مثبت تھی ،‏وکلا کی ملاقات کے دوران پنجاب میں صوبوں کے قرادادوں کا حوالہ بھی عمران خان نے دیا .

‏نئے صوبوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ عمران خان نے حتمی پالیسی متعلق ابھی کچھ نہیں کہا ، ‏عمران خان نے مولانا سمیت اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کا بھی کہا ، ‏عمران خان نے ملتے ہی کہا مجھے پتہ تھا آپ ملنے آرہے ہیں میں نے پڑھ لیا تھا .

‏عمران کے پاس اخبار اور دو تین نجی چینلز بھی دیکھنے کی سہولت ہے ، ‏عمران خان کی ہداہت کے مطابق بانی اور بشری بی بی صحت متعلق پی ٹی آئی کھلا خط لکھے گی ، ‏گورنر راج ایمرجنسی پر ردعمل سخت تھا ساتھ عمران خان نے کہا حل (نئی انتظامیہ) ان کے پاس نہیں .

‏جیل کے باہر کے سیاسی و قانونی حالات سے عمران خان مکمل آگاہ تھے ،‏عمران خان نے کہا مجھے فکر بشری بی بی بی کی ہے اس کا کچھ کریں ،‏عمران خان نے کہا ذہنی دباؤ جان لیوا ہے لیکن میں سپورٹس مین ہوں مجھے پتہ ہے صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا ہے .

‏بشری بی بی سرجری کرانے سے اس لیے انکاری ہیں کہ اس سے تھوڑی سی غلطی پر بینائی جانے کا خطرہ ہے ،‏بشری بی بی نے 13 ماہ تک نا ملنے آنے کی شکایت کی تو عمران خان نے کہا ان کو آنے نہیں دیا جاتا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button