
نوشہرہ ورکاں (اے ون نیوز) خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں متہ ورکاں کی رہائشی خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں سب بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں۔ زچہ و بچے بخیریت اور صحت مند ہیں۔
چار بچوں کی پیدائش پر تمام اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں والد شہباز کی خوشی دیدنی ہے۔ والد شہباز کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک نے مجھے میری سوچ سے زیادہ اپنی رحمت اور نعمتوں سے نوازا ہے۔
اس سے قبل شہباز کے دو بچے ہیں اور اس کی شادی کو دس سال ہو چکے ہیں۔