
دمشق(اے ون نیوز)اسرائیل کی فوج نے شام کے بحری بیڑے اور بندرگاہوں پر لنگر انداز جہازوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جہازوں نے پیر کی رات البیضا اور اللاذقيہ کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جہاں شامی بحریہ کے 15 بحری جہاز لنگر انداز تھے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں میں متعدد فوجی اور عسکریت پسندوں کے اہداف پر 350 سے زیادہ فضائی حملے کیے جبکہ زمینی افواج کو شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان غیر فوجی بفر زون میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے شامی بحری بیڑے کو تباہ کرنے کو ’بڑی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی فوج کا مقصد شام میں اُن اسٹریٹجک صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے جو اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔