اہم خبریںتازہ ترینشوبز

اداکارہ نیلم منیر کے شوہر دبئی میں کیا کام کرتے ہیں ؟ آخر کار پتا چل گیا

لاہور (اے ون نیوز ) نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، ان کی نیلم سے پسند کی شادی ہے، شادی کی تقریب پچھلے ماہ منعقد ہوئی جس کا شوٹ اب ریلیز کیا گیا ہے۔

نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں شرطے ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخوا ہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔

دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کے بعد نیلم منیر کو اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا، عام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا، اس کے بجائے انکو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے جو کہ دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہے لیکن اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت ہی ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button