اہم خبریںتازہ تریندنیا

شینجن ممالک کی فہرست میں 2 نئے ملکوں کا اضافہ ،تعداد29 ہو گئی،مکمل فہرست

لندن(اے ون نیوز)رواں سال کے آغاز میں شینجن ممالک کی فہرست میں 2 نئے ملکوں کا اضافہ ہوا ہے۔

یکم جنوری کو یورپ کے 2 ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کو شینجن ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا جس کے بعد شینجن ممالک کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ شینجن یورپی ممالک کا وہ گروپ ہے جس میں شامل ممالک کے درمیان کوئی سرحدی کنٹرول نہیں اور نا صرف یہاں کے لوگ اس گروپ کے ممالک میں بغیر ویزے کے باآسانی سفر کرسکتے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

شینجن گروپ میں یہ ممالک شامل ہیں۔
آسٹریا، بیلجیئم، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لکسمبرگ، لتھوانیا، لیچٹنسٹائن، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، موناکو، بلغاریہ اور رومانیہ شامل ہیں۔

ان 29 ممالک میں سے سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیچٹنسٹائن کو چھوڑ کر باقی 25 ممالک یورپی یونین میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button