پاکستانتازہ ترین

جنرل باجوہ مجھے قتل کروا کر ایمرجنسی لگوانا چاہتے تھے،عمران خان

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ مجھے قتل کروا کر ایمرجنسی لگوانا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاجنرل باجوہ مزید ایکسٹینشن چاہتے تھے،لیکن اللہ کا اپنا منصوبہ ہے ، اللہ نے مجھے زندگی دینا تھی ،مجھے باجوہ کیخلاف بیان نہ دینے کا پیغام پہنچایا گیا،میں نے جواب دیا ہے اس کے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

عمران خان نے مزید کہاپاکستانی عوام جنر ل یحییٰ سے بھی زیادہ جنرل باجوہ سے نفرت کرتے ہیں،کل پریس کانفرنس میں بہت سے حقائق سے پردہ اٹھاوں گا، انہوں نے کہاکریز سے نکل کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button