
اسلام آباد(اے ون نیوز)بھارت کے میزائل حملوں میں 8 پاکستانی شہید،33زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق بھارت نے رات کے اندھےر میں پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5مقامات پر میزائل فائر کردیے تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے3طیارے مار گئے ۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(ڈی جی آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان پر 5جگہوں کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں بھارتی حملے میں 2شہری شہید ہوئے جبکہ احمد پور میں 12شہری زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے شرمناک حملہ کیا،بھارت کے حملے کا جواب دیا جائےگا،میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا، اس گھناو¿نی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے سے بھارت نے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مساجد پر یہ حملے آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے مساجد کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں ایک میزائل سڑک پر گرا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ، لیکن مزید تخمینہ لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی جوابی کارروائی زمین اور فضا میں جاری ہے۔
اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا۔
دوسری جانب بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 2جہاز گرا دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دو دھنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی ہے۔دریں اثناءمیڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان میں حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں 9مقامات پر حملہ کیا ہے۔بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔