اہم خبریںبلوچستانتازہ ترین

قلعہ عبداللہ، گلستان بازار میں دھماکہ،ہلاکتیں

قلعہ عبداللہ (اے ون نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےگلستان بازار میں دھماکےکے باعث4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں، دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں4 افراد شہید ہوئےہیں جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایف سی قلعےکی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکےکے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button