اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ، لیورپول میں ڈرائیور نے جشن مناتے فٹبال شائقین پر گاڑی چڑھا دی

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ کے شہر لیور پول میں ڈرائیور نے گاڑی مبینہ طور پر ہجوم سے ٹکرا دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیور پول میں پیرکو ایک کار نے فٹبال شائقین کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ لیورپول کی پریمیئر لیگ جیتنے کی خوشی منا رہے تھے۔حادثے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے گاڑی ہجوم سے ٹکرانے والے 53 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی گاڑی نے ہجوم پر تیزی سے گاڑی چڑھا دی، زخمیوں کی صحیح تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

دیگر عینی شاہدین نے چیخنے کی آوازیں سننے اور لوگوں کو گاڑی کے گرد غصے سے جمع ہوتے دیکھا۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے لیورپول واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں، مناظر ہولناک ہیں، میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا فوری اور مسلسل ردعمل پر شکریہ ادا کرتا ہوں، واقعے سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں، عوام سے درخواست ہے پولیس کو تحقیقات کے لیے موقع اور وقت دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button