اہم خبریںتازہ تریندنیا

ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک پروقار تقریب

کوالمپور( محمد حمزہ )ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ایل ایم این ملائشیا چیپٹر کے عہدے داران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

اے ون ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن ملائشیا چیپٹر کے عہدے داروں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا .

صدر ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ شاید میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو دشمن ہمیں تباہ کرنے کے لیے تیار بیٹھا تھا ، سینیئر نائب صدر خرم عباسی نے کہا ہماری افواج نے کم بجٹ میں اپنے سے کئی گنا زیادہ وسائل رکھنے والے طاقت کو دھول چٹائی.

سرپرست پی ایم ایل این حاجی ذاکر حسین اعوان ،جنرل سیکرٹری حامد یاسین اور سینیئر نائب صدر اینڈ ہیڈ اف یوتھ مرزا عمر بیگ سمیت تمام عہدیداروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے میاں نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ڈاکٹر ثمر مبارک اور افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس کے ساتھ ساتھ بنیان المرصوص کی فتح پر شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں لگاتے ہوئے خوشی اور ولولے کا اظہار کیا .

صدر پی ایم ایل این ملائشیا چیپٹر چودوی نثار احمد نے پارٹی ممبران سے پارٹی اور ملک سے وفادار رہنے کا حلف لیا تقریب کے اخر میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹے گئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button