اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی،ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(اے ون نیوز)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں بااثر شخص سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے موٹرسائیکل سوار اور اُس کی بہن کی تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈیفنس فیز 6 میں مہنگی گاڑی میں سوار شخص نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار کی ہلکی سی ٹکر لگنے کے بعد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس موقع پر نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑ کر فریادیں اور پاؤں پکڑنے تک کو تیار تھی مگر ملزم نے ایک نہ سنی اور لڑکی کو پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے تشدد کرتا رہا۔

متاثرہ بہن بھائی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے غائب ہیں تاہم ساؤتھ پولیس نے اُن کا سراغ لگا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت دیرج جبکہ لڑکی کی شناخت کپلنا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بہن بھائی کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے رہائشی ہیں اور اُن کے گھر پر تالہ لگا ہوا ہے تاہم پولیس فیملی سے رابطہ کررہی ہے۔ پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق لڑکی بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہے۔

ساؤتھ پولیس کے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ متاثرہ فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

پولیس نے تشدد کیس کا مقدمہ درج کر کے ملزم سلمان فاروقی کو لاک اپ کرکے مزید تفیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button