اہم خبریںتازہ ترین

راولپنڈی،10 سالہ لڑکے نے سوا سال کی کزن کو حسد میں نالے کے اندر پھینک کر مارڈالا

راولپنڈی(اے ون نیوز)راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی سوا سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں بدھ کی شام بچی اپنی بڑی جڑواں بہنوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی۔

والدین نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد بدھ کی شام اغوا کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تاہم جمعرات کی شام لاپتہ سوا سالہ بچی کی نعش نالے سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور علاقے میں نقب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے بچی کے پاس اسکے دس سالہ کزن کو پایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دس سالہ کزن بچی کو اٹھا کر لے گہرائی و نالے کی جانب جاتے دیکھا۔ پولیس نے بچے کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کی انکشاف ہوا لڑکے نے بچی کو نالے میں پھینکا جسکی وجہ سے اسکی موت ہوگی۔

بچے نے پولیس کو بتایاکہ بچی اسکو اچھی نہیں لگتی تھی جس پر اُس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے بچی کی نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی جبکہ دس سالہ ملزم بچے کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بھیج دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button