اہم خبریںپاکستانخیبر پختونخواہ

30بھارتی سپانسرڈ شرپسند جہنم واصل

شمالی وزیرستان(اے ون نیوز)سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان گھسنے کی کوشش کرنے والے30بھارتی سپانسرڈ شرپسند جہنم واصل کر دیے.

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز ہر فتنے پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button