اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں، قاسم خان

لندن (اے ون نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے گزشتہ رات اپنی پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا ” گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی حکومت اور اس کے کارندے ہر اخلاقی اور قانونی حد پار کر چکے ہیں۔”

انہوں نے کہا "بے گناہ خواتین پر حملہ کرنا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں پولیس فورس چھوڑ دینا ایک ایسے حکمران ٹولے کا رویہ ہے جو جوابدہی سے خوفزدہ ہے۔ یہ فسطائی طریقہ نہ ہمارے خاندان کو توڑ سکے گا اور نہ ہی اس قوم کو خاموش کر سکے گا جو انصاف کے لئے کھڑی ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button