اہم خبریںتازہ ترینشوبز

زچگی کے دوران انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے جڑواں بچوں کی اپ ڈیٹ

راولپنڈی (اے ون نیوز)اپنے منفرد کانٹینٹ کی وجہ سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کرگئیں تاہم ان کے دونوں بچوں حالت خطرے سے باہر ہے۔

پیاری مریم کے شوہر احسن علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں تھیں۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور انفلوئنسر غمزدہ ہوئے جنہوں نے پیاری مریم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔

اس کے بعد اُن کے بچوں سے متعلق افواہیں پھیل رہی تھیں کہ اس دوران پیاری مریم کے شوہر احسن نے بتایا کہ اُن کے ہاں دو لڑکوں کی پیدائش ہوئی اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ مریم کی مغفرت کیلیے دعا کریں اور بچوں کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button