اہم خبریںتازہ تریندنیا

جرمنی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، مشتبہ حملہ آور گرفتار

برلن(اے ون نیوز)جرمنی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی جرمنی کے شہر اسٹیڈ میں ایک یوتھ ویلفیئر (نوجوانوں کی فلاحی) مرکز میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button