اہم خبریںتازہ ترینشوبز

بھارتی حکومت کی فلم ’’ستلج‘‘ پر پابندی، شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلادی

ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی حکومت نے فلم ’’ستلج‘‘ پر پابندی لگائی مگر شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلا دی۔

بھارتی پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی تفصیلات جاری کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا پر بنی فلم ’’ستلج‘‘ کو بھارت سرکار نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر روک دیا تھا۔

فلم ستلج 3 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی، لیکن اسے 5 جولائی کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

فلم پر پابندی کے باجود بھارتی حکومت شہریوں کو فلم دیکھنے سے روک نہیں پارہی کیونکہ شہریوں نے اپنے منی سنیما گھر بنا دیے۔

بہت سے مقامات پر شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلا دی جہاں دیکھنے والوں کا رش لگ گیا اور گلی محلوں میں ہاؤس فل ہوگیا۔

ستلج فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرلی، اب اسے دبایا نہیں جاسکتا، پہلے بھی ہماری آواز دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن اب ایسا ممکن نہیں۔

واضح رہے بھارتی پنجاب میں 80 اور 90 کی دہائی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں پر آواز اٹھانے والے جسونت سنگھ کھالڑا کو بھی اغوا کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر انہیں پولیس نے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button