اہم خبریںتازہ ترینسندھ

کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کردیا گیا

کراچی(اے ون نیوز)کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر پچاس ہزار روپے کا چالان کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر بچے کی مسافر بس چلاتے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تصاویر کار سوار کی جانب سے لی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو بس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا اور اب کم عمری میں بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا ای چالان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button